مرید عباس قتل کیس، دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے پر سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں بول نیو زکے اینکر پرسن مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی ، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزم عاطف زمان کی درخواست پر اینکر مرید عباس اور خضر حیات قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف مدعی مقدمہ مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے موقف اپنایا کہ فیصلے میں دوسرے مقتول خضر حیات کو سڑک پر قتل کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں خضر حیات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ ملزم عاطف زمان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، جبکہ پولیس اب تک مفرور ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
زارا عباس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ خضرحیات کو کراچی کے پوش علاقے میں ملزم عاطف زمان نے سڑک پر فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے مرید عباس کو دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس نے وقوعہ کو دہشت گردی قرار دیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ نے بھی دلائل سننے کے بعد کیس میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی پولیس کی درخواست منظور کی، انسداددہشت گردی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرکے کیس سے انسداددہشت گردی کی دفعات ختم کردیں، اے ٹی سی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کرمقدمہ انسداددہشت گردی عدالت میں چلانے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News