Advertisement

لاہور ہائیکورٹ:نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت

LHC- Schools

لاہور ہائیکورٹ  میں  نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت  کےد وران اعتراضات عدالت میں جمع کروا دیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں  نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت   ہوئی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں چیف سیکرٹری،سیکرٹری اسکولز ،سی ای او ایجوکیشن اور ایل جی ایس اسکول انتظامیہ کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نجی اسکولز اضافی فیسیں وصول کررہے ہیں۔

سماعت کےدوران  نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست پر اپنے اعتراضات جمع کروادیے ہیں ۔

 عدالت نے درخواست گزار کو نجی اسکول کے اعتراضات پر جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی  ہے۔

Advertisement

سماعت کےدوران  عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ اسکولز یا پھر والدین کو فیسوں سے متعلق اعتراض ہے تو وہ تحریری طور پر آگاہ کریں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے عدالت کو بتایا کہ  272 اسکولز کے فیسوں کا اسٹریکچر طے کردیا گیا۔ پرائیویٹ اسکولز کیجانب سے 2017 سے 2018 تک کتنی فیس بڑھائی گئی۔

عدالت نے سماعت 8 نومبر تک کےلیے ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
9 مئی اور توشہ خانہ کیسز: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں برقرار
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version