Advertisement

اجتماعی زیادتی میں سزا پانے والے 7 ملزمان لاہور ہائیکورٹ سے 14 سال بعد بری

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

راجن پورمیں خاتون کے اغوا اور اجتماعی زیادتی میں سزا پانے والے 7 ملزمان لاہور ہائیکورٹ سے 14 سال بعد بری ہوگئے۔

راجن پورمیں خاتون کے اغوا اور اجتماعی زیادتی میں ریاض امام، فدا، صابر، رشید، سیف اللہ، لطیف اور ریاض کو سیشن عدالت سے عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔

ملزمان پر 2008 میں تھانہ محمد پور راجن پورمیں خاتون کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج ہوا۔

Advertisement

عدالت  نے شک کا فائدہ دے کر تمام ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ دیا۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا جاتا ہے۔

فیصلے کے  مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ اغوا کے بعد خاتون کو کہاں رکھا اور وہ کیسے آزاد ہوئی، تفتیشی افسر نے جائے وقوع کا دورہ نہیں کیا۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، خاتون کے کپڑوں کو ڈی این اے کے لیے نہیں بھجوایا گیا۔

فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سزا سناتے ہوئے ان تمام امور کا جائزہ نہیں لیا، واقعے میں تضاد اور شکوک ہیں جس پر سزا نہیں دی جا سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ طے شدہ قانون ہے کہ قیاس پر سزا نہیں دی جا سکتی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version