Advertisement

ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

ضمنی انتخابات کے حوالےسے خط

ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف  کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سر براہی میں تین رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کے معاون وکیل پیش ہوئے اور درخواست کی کہ ہمیں کچھ مہلت دی جائے اور سماعت ملتوی کی جائے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی ابتدائی سماعت 23 اگست کو ہوئی تھی، یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔

بعدازاں پی ٹی آئی کو کیس میں مہلت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے  سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کے معاملے پر بھی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے تاہم الیکشن کمیشن میں درخواست گزار کے جونیئر وکیل پیش ہوئے ۔

درخواست گزار کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر ریمارکس  دیئے کہ درخواست گزار کو بتا دیں آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کر دیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version