Advertisement

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم

اسموگ

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جمعہ کو صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے انتظامیہ کو تعلیمی اداروں کی دو روزہ بندش کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے ماحول کو آلودہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کرنے اور ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں کو ضبط اور نیلام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے شہر میں سموگ کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کو اینٹوں کے بھٹوں کو گرانے کے قوانین میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کو پہلے نوٹس جاری کیا جائے اور پھر انہیں گرایا جائے۔

Advertisement

ماحول میں آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا بھی حکم دیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے مفاد عامہ کے اشتہارات نیوز بلیٹن سے پہلے چلانے کا حکم دیتے ہوئے مفاد عامہ کے دس فیصد مفت اشتہار چلانے کےحوالے سے ہیمراء سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوران سماعت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ کی صورتحال بڑی خطرناک ہوچکی ہے اور پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے۔

عدلات کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدد کے لئے رابطہ کیا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ پنجاب میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ چکاہے تاہم بیجنگ اور شنگھائی کےعلاوہ اسموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل نے یورپ میں انقلاب برپا کردیا ہے تاہم الیکٹرک بائیکس کو لاکر اسموگ میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے شمسی توانائی کولگژری آئٹم میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا جس پر جواب دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی کےانورٹر کو وفاقی حکومت نے لگژری آئٹم میں ڈال دیاگیا اور گرین میٹرنگ کی بھی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version