Advertisement

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

انتخابات

قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق جاری

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں  پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا ہے ۔

 

فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 15 جنوری کو ہر صورت بلدیاتی انتخابات ہوں گے، سعید غنی

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں پر ایم کیو ایم کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات پرانی ووٹر لسٹوں پر کرائے جائیں گے۔

Advertisement

فیصلے میں چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر 6 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھیی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، 30 سے زائد امیدوار انتقال کر گئے

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی 2022 کو ہونا تھا لیکن  صوبے میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے انہیں ملتوی کردیا تھا۔

 28 اگست کو ایل جی انتخابات کا شیڈول ری شیڈول کیا، لیکن اسی وجہ سے انہیں دوبارہ ملتوی کر دیا گیا۔ کمیشن نے کہا تھا کہ زیادہ تر پولنگ اسٹیشنوں کو ووٹرز کے لیے ناقابل رسائی بنا دیا گیا تھا۔

18 اکتوبر کو ای سی پی نے 23 اکتوبر کو انتخابات کا شیڈول ری شیڈول کیا، لیکن صوبائی حکومت نے انہیں تین ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ اس نے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس تعینات کر رکھی تھی، جس کی وجہ سے وہ پولنگ اسٹیشنوں کو مطلوبہ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر تھی۔

Advertisement

بار بار کی تاخیر کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس نے 15 نومبر کو ای سی پی کو 15 دن میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی ہدایت کی۔ 22 نومبر کو ای سی پی نے نئی تاریخ کے طور پر 15 جنوری کا اعلان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version