Advertisement

شیخ رشید کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

شیخ رشید

شیخ رشید کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام کے کیس محفوظ فیصلہ سنادیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

Advertisement

سماعت کی تفصیلات :

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی  نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور استفسار کیا کہ شیخ رشید نے الزام کیا لگایا ہے ؟ کسی نیوز چینلز پر بیان ہے ؟

وکیل شیخ رشید نے بتایا کہ جی انہوں نے ایک بیان دیا جو نیوز چینلز پر نشر ہوا  بعدازاں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے شیخ رشید کیخلاف الزامات کی تفصیلات عدالت کو بتائی اور بتایا کہ شواہد میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ بیان سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان کوئی تصادم ہوا ۔

دلائل کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اگر تو یہ جرم نہیں دہراتے اور انڈرٹیکنگ دیتے ہیں تو عدالت دیکھ لے۔

خیال رہے کہ شیخ رشید پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

تحریری فیصلہ:

Advertisement

شیخ رشید احمد کی ضمانت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردی گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق شیخ رشید پر لگائے گئے الزمات ناقابل ضمانت نہیں ہیں، ان د پر کیس محض ایک ٹی وی چینل پر بیان کا ہے، کوئی ڈائریکٹ انفارمیشن موجود نہیں کہ شیخ رشید واقعی جرم کیا۔

فیصلے میں واضح کیا گیا ہے شیخ رشید پر لگے الزامات کا فیصلہ ٹرائل میں ہی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version