سپر ٹیکس سے متعلق ہائیکورٹ سے مقدمات کے فیصلے کا انتظار کرنا بہتر ہوگا، سپریم کورٹ

سپر ٹیکس سے متعلق ہائیکورٹ سے مقدمات کے فیصلے کا انتظار کرنا بہتر ہوگا، سپریم کورٹ
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ سپر ٹیکس سے متعلق ہائیکورٹ سے مقدمات کے فیصلے آنے کا انتظار کرنا بہتر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء درخواست گزاروں کو بھی ٹیکس کا پچاس فیصد جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
اعلیٰ عدلیہ نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کو جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔
درخواست گزاروں کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ تو مقدمات کا فیصلہ کرچکی ہے۔
ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات ابھی زیر التواء ہیں۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہائیکورٹ سے مقدمات کے فیصلے آنے کا انتظار کرنا بہتر ہوگا۔
عدالت نے مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

