Advertisement

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

منی لانڈرنگ کیس

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر کو بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

Advertisement

عدالت نے شہباز شریف و اہلخانہ کے منجمد اثاثوں کو بحال کرتے ہوئے کہا کہ نیب تفتیشی افسر نے بیان دیا ہے کہ ملزمان کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں ملے۔

احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے منی لانڈرنگ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا۔

عدالت نے نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا اور اشتہاری رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس اگست 2020 میں دائر کیا گیا تھا اور شہباز شریف کو اس کیس میں ستمبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

احتساب عدالت نے نومبر 2020 میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، اپریل 2021 میں شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی ملی اور حمزہ شہباز کو 20 ماہ بعد فروری 2021 میں ضمانت پر رہائی ملی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/07/310139/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/07/310139/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version