جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات پر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی مزید 6 مقدمات میں نامزد
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ، شادمان سمیت دیگر پولیس سٹیشنز پر مقدمات درج ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/07/422471/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/07/422471/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News