اثاثہ جات کیس؛ آغا سراج درانی کی فوری سماعت کی درخواست منظور

اثاثہ جات کیس؛ آغا سراج درانی کی فوری سماعت کی درخواست منظور
سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔
دوران سماعت جعفر رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک سال 8 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں، اتنی مدت جیل میں گزارنے پر ملزم ضمانت کا مستحق ہے۔
آغا سراج درانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست ضمانت کی سماعت فوری بنیادوں پر ایک ہفتے میں کی جائے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر لاہور سے آتے ہیں اس لئے دو ہفتے کی مہلت دی جائے۔
عدالت نے سماعت 20 جولائی کے لئے مقرر کرتے ہوئے نیب کو ہدایت کی کہ تفتیشی افسر کو حاضری یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جیل میں ہیں تاہم محکمہ داخلہ سندھ آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

