شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس؛ ٹیلی کام آپریٹرز کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر ایڈووکیٹ جنرل کی عدم دستیابی پر سرکاری وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
جسٹس بابر ستار نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ عدالت نے جو رپورٹس طلب کی تھیں وہ کہاں ہیں؟جس پر وکیل نے کہا کہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے بھی کچھ وقت دیا جائے، ایڈووکیٹ جنرل اس معاملے پر دلائل دینگے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم کی کارروائی 7 ستمبر تک موخر کرتے ہوئے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/08/917014/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/08/917014/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

