Advertisement

سپریم کورٹ؛ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج

عامر لیاقت

سپریم کورٹ؛ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، جس پر وکیل دانیہ عامر نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اتنے سال بعد باڈی نکالنے سے کیا حاصل ہو گا، جس پر وکیل نے کہا کہ چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو وجوہات سامنے آئیں۔

دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہو چکی ہو گی۔

Advertisement

وکیل دانیہ عامر نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

عدالت نے وکیل کی کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/09/802403/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/09/802403/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version