جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی عملہ نے شاہ محمود قریشی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب جیل سماعت کے لیے گئے ہیں۔
عدالتی عملہ نے مکالمہ کیا کہ جج صاحب سے پوچھ لیتے ہیں اگر وہ کہتے ہیں تو آپ کو حاضری لگا کر واپس بھیج دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے عدالتی عملہ سے استفسار کیا کہ جیل میں آج کیا ہے؟ میری ضمانت کی کیس کا کیا ہوا؟
عدالتی عملہ نے کہا کہ جیل میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کی سماعت ہے ، آپ کی ضمانت کی درخواست پر کل سماعت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے عدالتی عملہ سے استدعا کی کہ پلیز مجھے ٹھنڈا صاف پانی دے دیں۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔
شاہ محمود قریشی کی گفتگو
عدالت کے باہر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں میرے بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی لٹکا دیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین پی ٹی آئی ہی ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/09/844386/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/09/844386/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

