ڈاکٹر یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور؛ کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کینسر کے علاج کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور کر لی اور کے سروسز اسپتال میں کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے علاج کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی تھی درخواست میں انہوں نے سروسز اسپتال سے کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی۔
یاد ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/09/902483/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/09/902483/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

