Advertisement

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ

افسران کے عہدوں کیساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیسکو کی اپیل منظور کر لی۔

سپریم کورٹ نے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا حکم قانون کے برخلاف ہے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ لوڈشیڈنگ سے متاثرہ افراد نیپرا سے رجوع کریں۔ قانون میں ڈسکوز کیخلاف نیپرا اتھارٹی اور ٹربیونل کے فورم قائم کئے گئے ہیں، متعلقہ فورم کے ہوتے ہوئے ہائی کورٹ براہ راست حکم جاری نہیں کر سکتی۔

دوران سماعت پیسکو کے وکیل عمر اسلم نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ  ہائی کورٹ نے لوڈشیڈنگ کی صورت میں حکام کیخلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیا، لوڈشیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے پیسکو حکام کیخلاف مقدمات بلاجواز ہونگے۔

Advertisement

وکیل جواب دہندہ نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکم میں لوڈشیڈنگ کی تفصیل مانگی تھی، ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بل دینے والوں کو بجلی فراہم کی جائے۔

جسٹس منیب اختر نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کئی تکنیکی نکات بھی آسکتے ہیں عدالت کیسے جائزہ لے گی، جن فیڈرز سے ریکوری نہیں ہو رہی ان کا کیا کرینگے۔

یاد رہے کہ 2 ستمبر 2023 کو پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی وصولی پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ میں شہری کی شاہد قیوم خٹک ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ شہری نے موقف اختیار کیا تھاکہ خیبر پختونخوا میں ساری بجلی پانی سے بنتی ہے جبکہ سرپلس بجلی وفاقی حکومت کو دی جاتی ہے۔

شہری کے مطابق نیشنل گریڈ میں جانے کے بعد خیبر پختونخوا کے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی بلوں میں جاری ہے جو کہ غیر قانونی ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کا صوبہ پوری طور پر پانی سے بجلی کے پیداوار میں خود کفیل ہے اور صرف ان علاقوں سے یہ وصولی ہونی چاہیے۔

شہری کی درخواست پر عدالت نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی روک دی تھی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/10/581468/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/court/2023/10/581468/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version