Advertisement

منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر مونس الہٰی کیخلاف کارروائی کا آغاز

مونس الہٰی

منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر مونس الہٰی کیخلاف کارروائی کا آغاز

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم عدالتی حکم پر مونس الہٰی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مونس الہٰی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الہٰی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

یاد رہے کہ سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی ہے جبکہ ایف آئی اے نے چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

رواں ماہ ایف آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے، دستاویز کے مطابق مونس الہٰی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی رقم آئی اور انہوں نے ساری رقم ان بینک اکاؤنٹس سے نکلوا لی۔

Advertisement

دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ مونس کے رقم جمع کرانے اور منتقل کرنے میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version