غیرشرعی نکاح کیس؛ بشری بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

غیرشرعی نکاح کیس؛ بشری بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نےعدت میں نکاح سے متعلق کیس میں بشری بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی پروڈکشن سے متعلق جیل رپورٹ آنے تک سماعت میں وقفہ کیا گیا۔
وکیل عثمان گل نے بتایا کہ بشری بی بی کو نزلہ زکام اور بخار ہے،بشری بی بی لاہور میں ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت پروڈکشن آرڈر پر تاحال عمل نہیں ہوا ہے، آئندہ سماعت پر بشری بی بی عدالت میں پیش یوجائیں گی، پھرعدالت وقت رکھ لے دو تین بجے تک کا ہم آپکا پیغام کلائنٹ کو بھیج دیتے ہیں، ایک تاریخ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
عدالت نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی پروڈکشن رپورٹ کا انتظار کرلیتے ہیں۔ وکیل نے جواب دیا کہ جیل سے جو رپورٹ آنی ہے وہ ہمیں بھی معلوم ہے اورآپ بھی جانتے ہیں۔
عدالت نے استفسارکیا کہ ہمیں نہیں معلوم آپ بتا دیں کیا رپورٹ آنی ہے۔ وکیل عثمان گل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کا حکم دیا تھا اس پرعمل نہیں ہوا۔
جج قدرت اللہ نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو اس کیس کی حد تک محدود رکھیں۔
وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے لاہور سے آنا ہوتا ہے اس لیے تاریخ لمبی رکھ لیں، جس پرجج نے کہا کہ آپ کچھ عرصے کے لیے اسلام آباد میں کرایہ پر گھر لے لیں، آج میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلیتا ہوں لیکن آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔
وکیل عثمان گل نے کہا کہ آئندہ سماعت چھٹیوں کے بعد رکھ لیں۔
اڈیالہ جیل سپریڈنٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کرسکتے۔
سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس کے بعد عدالت نے سماعت22 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News