Advertisement

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض

شہباز شریف

وزیراعظم کا صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور

کراچی کے علاقے کیماڑی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض اٹھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار اپیلٹ ٹربیونلز نے این اے 242 کیماڑی سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر اعتراض لگا دیا۔

رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ اپیل کنندگان کی جانب سے پیش کردہ ریٹرننگ افسر کی دستاویزات مصدقہ نہیں ہیں۔

میاں شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف پیپلزپارٹی کے مسعودخان مندوخیل نے اپیل دائر کی جبکہ پی ٹی آئی کے حسنین علی چوہان نے بھی شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں شہباز شریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل نے اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے میرے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے جلد بازی میں قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرکے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا ہے۔

مسعود خان مندوخیل نے استدعا کی تھی کہ ریٹرننگ افسر کا 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور شہباز شریف کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version