Advertisement

این اے 122؛ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل مسترد

بانی پی ٹی آئی

این اے 122؛ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل مسترد

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہاٸی کورٹ اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آٸی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

ایپلٹ ٹربینل نے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم بطور اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ سماعت کا احوال

Advertisement

گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم بطور اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آٸی کی اپیل پر سماعت کی تھی، دوران سماعت ریٹرننگ افسر نے بیان دیا تھا کہ دو وجوہات کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوٸے ایک توشہ خانہ میں سزا اور نااہلی اور دوسرا تجویز کنندہ اس حلقہ کا ووٹر نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں سزا کا کوئی قانونی جواز نہیں، یہ سزا تحاٸف ظاہر نہ کرنے پر دی گئی کسی جرم کی وجہ سے نہیں یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے، اگر کوئی پٹواری کسی کو سزا دے دے تو یہ اسی طرح تصور ہو گی، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تیس نومبر کے بعد حلقہ بندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندی میں تبدیلی کی، شماریاتی کوڈ کےمطابق تجویز کنندہ اسی حلقہ کا ووٹر ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ ایک سزا ہوئی اور وہ ان فیلڈ ہے اس کا کیا بنے گا، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم دو حلقوں کے متعلق تھا اس فیصلے کا اثر اس کیس پر نہیں پڑتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
Next Article
Exit mobile version