ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عارضی طور پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کر دیا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کیا۔
عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی ظور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
سنگل بنچ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا، جبکہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر، سیکرٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

