Advertisement

یاسمین راشد کو نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

یاسمین راشد

یاسمین راشد کو نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما یاسمین راشد کو ن لیگ کے قائد نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق ندیم بطور اپیلیٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

ایپلٹ ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کو نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اہل قرار دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کنندہ نے دیانتداری سے اپنے زیورات ظاہر کیے، آپ کو گھر میں رکھی چیز کا کیسے علم ہوسکتا ہے جبکہ انکم ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر نہیں۔

Advertisement

جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ ریٹرننگ افسر عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، آپ نے ظاہر کی گئی اراضی پر فیصلہ کس طرح کیا، فیصلہ لکھواتے وقت وجوہات بیان کی جاتی ہیں، آپ رائٹنگ ایکسپرٹ، ڈی سی اور پٹواری بھی خود ہی بن گئے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ سزا یافتہ نوازشریف کو پروٹو کول دیا جا رہا ہے، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے، نواز شریف اتنے بہادر ہیں تو ان کے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version