الیکشن ٹربیونل؛ علی محمد خان کے کاغذات درست قرار

الیکشن ٹربیونل؛ علی محمد خان کے کاغذات درست قرار
پشاور: الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل پر سماعت کی۔
وکیل اپیل کنندہ علی زمان ایڈوکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کرتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے جبکہ پارٹی ٹکٹ 12 جنوری تک جمع کیا جاسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرنا لازمی نہیں ہے 12 جنوری تک جمع کرایا جاسکتا ہے، 13 جنوری کو امیدوراوں کو نشانات جاری کیے جائیں گے۔
الیکشن ٹربیونل نے علی محمد خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قراردے دیے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل پشاور میں آج 33 اپیلوں پر سماعت ہوئی جبکہ الیکشن ٹربیونل نے 23 اپیلیں منظور کیں جبکہ این اے 33 نوشہرہ سے برہان اور پی کے 76 سے شرافت خان کی اپیلیں مسترد کردی گئی۔
الیکشن ٹربیونل نے علی محمد خان، سنیٹر اورنگزیب، ظاہر شاہ طورو، عبدالشاہد سمیت 23 امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے مزید آٹھ اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News