Advertisement

مخصوص نشستیں؛ سنی اتحاد کی درخواست سماعت کیلئے جسٹس چوہدری اقبال کو بھجوادی

مخصوص نشستیں؛ سنی اتحاد کی درخواست سماعت کیلئے جسٹس چوہدری اقبال کو بھجوادی

لاہور: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے جسٹس چوہدری اقبال کو بھجوا دی گئی ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملے گی، الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے نہ ہی عدالت۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور  دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے جسٹس چوہدری اقبال کو بھجوا دی اور کہا کہ اس طرح کے دیگر کیسوں پر فاضل جج سماعت کر رہے ہیں۔

Advertisement

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید سماعت ملتوی کر دی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version