Advertisement

حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

حسن نواز اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ و ایون فیلڈ ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے میاں نوازشریف کے صاحبزادوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطلی کیلئے دائر درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری  معطل کردیے۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ و ایون فیلڈ ریفرنس میں دائمی وارنٹ معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

Advertisement

حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹرز سردار مظفر، عثمان مسعود اور سہیل عارف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز 12مارچ کو عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، ان کے تینوں ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں۔

وکیل قاضی مصباح نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کر دی۔

احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلہ 2 بجے سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز حسین نواز کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سات سال قبل اشتہاری قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version