Advertisement

سانحہ 9 مئی، سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان دوبارہ گرفتار

سانحہ 9 مئی، سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان دوبارہ گرفتار

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے پانچوں ملزمان کو راولپنڈی سے 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، تاہم 16 ایم پی او احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔

واضح رہے کہ پانچوں ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں نو مئی کا مقدمہ درج ہے، تاہم ملزمان کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد ملزمان کو رہا کیا گیا تھا، رہائی کے فوراً بعد ایاز عباسی اور سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ حراست میں لیا گیا۔

سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ ملزمان پر نو اور دس کی درمیانی شب فوجی مرکز حمزہ کیمپ راولپنڈی میں حملہ اور توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version