Advertisement

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی، ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی تھی، شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم  دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version