عمر ایوب کے 2 مقدمات میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ

عمر ایوب کے 2 مقدمات میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ
سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے سانحہ 9 مئی سے متعلق وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے گئے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں درج مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عمر ایوب کے 2 مقدمات میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت کیلئے 12 جولائی اور 15 جولائی کی تاریخیں مقرر کردی۔
عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے وکلاء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس موقع پر عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور نامعلوم افراد نے میرے گھر پر ریڈ کیا، آئین کا آرٹیکل 7 بڑا واضح ہے جس میں ریاست کون ہے بتایا گیا ہے، ہم کہتے ہیں تمام ریاستی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔
انکا کہنا تھا کہ ریاست وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ہوتی ہیں، یہ فارم 47 والی حکومت ہے جو جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی ہے، حکومت تو ہی ہے دوغلی اب توقع کرتے ہیں کہ یہ سچ بولیں گے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے گیا تو وہاں موجود نامعلوم افراد نے ہمیں ملنے سے روک دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

