Advertisement

بانی پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب

بانی پی ٹی آئی کیخلاف نومئی واقعات کے مقدمات

بانی پی ٹی آئی کیخلاف نومئی واقعات کے مقدمات؛ آئندہ سماعت پرپراسکیوٹردلائل کیلئے طلب

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر خالد یوسف ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس میں مصروف ہیں، ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔

جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اب جلدی سماعت نہیں رکھی جا سکتی، سماعت چھٹیوں کے بعد ستمبر تک ملتوی ہوگی۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ آئندہ ہفتے رکھ لیں بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دینے ہیں، جس پر جج کا کہنا تھا کہ  آئندہ ہفتے تو کیسز کا کافی رش ہے۔

عدالت نے سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک یا فزیکلی حاضری کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔

بعدازاں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ 2 ترنول، ایک ایک مقدمہ تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار  اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہے جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک جعلی رسیدوں کا اور 5 مقدمات 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version