بجلی بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی

بجلی بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی
لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے بجلی بلوں میں فکس چارجز کیخلاف نو کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل خواجہ وسیم عباس نے دلائل دیے۔
سماعت کے آغاز پر درخواستگزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو نے بجلی بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے، لیسکو کی جانب سے عائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی، فکس چارجز عائد کرنے کیلئے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔
وکیل خواجہ وسیم عباس نے دلائل دیے کہ لیسکو نے بغیر بجلی استعمال ہوئے 32 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے، گزشتہ ماہ 57 لاکھ روپے بل، اس ماہ ایک کروڑ 56 لاکھ روپے بھجوا دیا ہے، عدالت لیسکو کی جانب سے فکس چارجز کو ختم کرنے کا حکم دے۔
بعدازاں عدالت نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

