Advertisement

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف پہلی درخواست دائر کردی گئی

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف پہلی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

محمد انس نامی درخواست گزار نے وکیل عدنان خان کی وساطت سے 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف درخواست دائر کی، جس میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترامیم کر سکتی ہے، پارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز کرنے کا اختیار نہیں۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے، آئینی ترامیم کے ذریعے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ترامیم کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی حکومت وقت کے پاس چلی گئی ہے، ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن کی ہیت کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26 ویں آئینی ترامیم کو بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم باضابطہ طورپرایکٹ بن گئی، 26ویں آئینی ترامیم کوقومی اسمبلی وسینیٹ کے ریکارڈ ک احصہ بنا دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version