Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

خیبرپختونخوا ہاؤس

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سیلنگ کرنے والے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک کی حکومت ہے کل دوسرے کی ہو گی لیکن ہاؤس خیبرپختونخوا حکومت کا ہے، یہ عمل شرمناک ہے، ایسا تاثر نہیں جانا چاہیے کہ کسی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، میں کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا آرڈر کر رہا ہوں۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے حکام نے بتایا کہ کے پی کے ہاؤس کو سیل کیا گیا، سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور تین نوٹس دیے گئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے وقت دینا تھا غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درستگی کر لیتے، مجھے یقین ہے آپ درست کہہ رہے ہیں لیکن ٹائمنگ درست نہیں تھی، سیاسی ہمدردیاں بعد کی بات ہے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version