Advertisement

توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور

توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کردیے اور رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب ودیگر عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ یہ کیا ہے؟ اور اس پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جس پر عائشہ خالد ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف consistentsy ہے مگر یہ تو مرد ہے، بشریٰ بی بی تو عورت تھی تو تب ضمانت بنی، کل ہی ایک ایسی درخواست میں نے خارج کردی۔

عدالت نے شاور خاور ایڈوکیٹ سے مکالمہ کیا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، شاہ خاور صاحب اس معاملے پر آپکی معاونت درکار ہے۔

Advertisement

شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک روٹین پریکٹس ہے، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کردیے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی شاہینہ شہاب نے درخواست پر نوٹسز جاری کرنے کی استدعا کردی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا قانون فالو ہوگا۔

بعدازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے اور درخواست کو پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version