Advertisement

زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ

زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، صوبے کی اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کی فراہمی کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے، 2007 کو میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، دارالامان کو صرف ایک اعلامیہ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے،اس کیلئے کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ منشیات کے کیسز میں گرفتار قیدیوں میں 90 فیصد قیدی منشیات کے عادی ہیں، منشیات کے کیسز میں گرفتار قیدیوں کی وجہ سے جیلوں پر شدید بوجھ ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے، اپنی طرف سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ زیر التوا کیسز میں کمی آئے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version