ججز پر بات کی جاتی ہے قانون ایک ہے لیکن فیصلہ مختلف کیوں؟ جسٹس اطہر من اللہ

ججز پر بات کی جاتی ہے قانون ایک ہے لیکن فیصلہ مختلف کیوں؟ جسٹس اطہر من اللہ
لاہور: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ججز پر بات کی جاتی ہے قانون ایک ہے لیکن فیصلہ کیوں مختلف ہوتا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے لاہور میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں ایک زمانے میں ہیومن زو تھے، غیرانسانی رویہ اپنایا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کیمبرج یونیورسٹی میں سول لبرٹی کے مضمون کا انتخاب کیا، صرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کے کیسز کی سنوائی ہوئی، قانون ایک ہو تا ہے لیکن کیس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ کے جج نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے انسان محفوظ نہیں تو جانوروں کی بات کیوں کی جائے، ججز پر بات کی جاتی ہے قانون ایک ہے لیکن فیصلہ کیوں مختلف ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News