بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا پھر مسترد

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا پھر مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا مسترد کی اور ان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں، اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ بینچ سے الگ ہونا ہو۔
بعدازاں عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

