کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل

کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ میں بھاری گاڑیوں کے اوور لوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جج جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپریم کورٹ میں بھاری گاڑیوں کے اوور لوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ اصل ایشو گاڑیوں کے اوور لوڈنگ کے مقام کا ہے، جب تک لوڈنگ کے مقامات کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا کنٹرول نہیں ہوسکتا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشتگردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے، کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟ سارا مسئلہ ہی قانون پر عملدرآمد کا ہے۔
جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ پورٹ قاسم، کورنگی، انڈسٹریل ایریاکی سڑکوں میں 2 ،2فٹ کے کھڈے حادثات کا باعث بنتے ہیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ بہت سارے قوانین تبدیل کرکے جرمانے بڑھائے گئے ہیں
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس پر ہم تفصیلی حکم جاری کریں گے کیس زیر التواء رہے گا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اوورلوڈنگ کے مسئلہ کو حل کرنا ہے۔
بعدازاں کیس کی مزید سماعت ملتوی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News