Advertisement

ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے عدالت عظمیٰ کا 3/2 کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بعض ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقلی عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، کیونکہ یہ اقدام اُن ججز کو پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے جو مبینہ طور پر ایگزیکٹو مداخلت کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔

اپیل کے مطابق تین اعلیٰ عدالتوں کے ججز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں منتقل کیا گیا تاکہ آزاد سوچ رکھنے والے ججز کو سائیڈ لائن کیا جا سکے، ان ججز نے عدالتی امور میں مبینہ مداخلت کے خلاف خط بھی لکھے تھے، مگر ان کے تحفظ کے بجائے ان کی سنیارٹی کو متاثر کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ججز کی منتقلی آرٹیکل 200 کے تحت صرف عارضی ہو سکتی ہے جبکہ اس کیس میں منتقلی کو مستقل حیثیت دی گئی، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

درخواست گزار نے مزید کہا کہ صدرِ مملکت کو ججز کی منتقلی یا سنیارٹی کے تعین کا کوئی اختیار حاصل نہیں، ججز کی تقرری کے آئینی طریقہ کار (آرٹیکل 175-A) کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

Advertisement

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایکٹ 2010 کے مطابق ملک کے تمام صوبوں کی عدلیہ میں مساوی نمائندگی ضروری ہے لیکن حکومت نے اپنی مرضی کے ججز تعینات کر کے عدلیہ کی غیرجانبداری اور خودمختاری کو متاثر کیا ہے۔

آخر میں اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے ججز کی آزادی، سینیارٹی اور عدلیہ کی خودمختاری کو یقینی بنائے اور انتظامیہ کی مداخلت سے تحفظ فراہم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version