Advertisement

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ٹیکس ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار

پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بغیر مناسب وقت دیے ٹیکس ریکوری کے لیے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا عمل انصاف کے اصولوں اور قانونی تقاضوں کے خلاف ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کا یہ فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے تحریر کیا، جو 18 صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کمشنر کا ایک ہی دن میں اپیل کا فیصلہ سنانا اور اسی دن ریکوری نوٹس جاری کرنا منصفانہ سماعت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرتے ہوئے دو نجی کمپنیوں کے خلاف اربوں روپے کی ٹیکس ریکوریز کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

ایک کمپنی کے خلاف 2.92 ارب روپے کا انکم ٹیکس ریکوری نوٹس معطل کیا گیا اور دوسری کمپنی کے خلاف 1.88 ارب روپے کی ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دی گئی۔

Advertisement

عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں کمپنیوں کے خلاف نوٹسز اسی دن جاری کیے گئے جب اپیلوں کا فیصلہ سنایا گیا، جو قانون کے مطابق مناسب مہلت فراہم کیے بغیر کارروائی کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement

عدالت نے قرار دیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 140 کے تحت بینکوں کو فوری ادائیگی کے احکامات جاری کرنا قانون کی منشا کے برخلاف ہے، کیونکہ قانون میں “by the date” کا مطلب مناسب وقت دینا ہے، نہ کہ اسی دن ادائیگی کی پابندی۔

عدالت نے کہا کہ ٹیکس افسران کی طرف سے اختیارات کا ایسا استعمال آمرانہ رویے کی مثال ہے، جو شہریوں کے وقار، منصفانہ ٹرائل اور انصاف تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا باعث بنتا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کے مطابق اس طرح کا فوری اقدام کمپنیوں کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ایف بی آر ایسا کوئی جواز عدالت کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹیکس وصولی اور شہری حقوق کے درمیان قانونی توازن قائم رکھنا نہایت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version