پی ٹی سی ایل ملازمین پینشن کیس پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم اور طویل عرصے سے زیر التوا کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے وہ ملازمین جنہوں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (VSS) اختیار نہیں کی وہ مکمل پنشن کے حقدار ہیں۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں اور درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے مالی مسائل پنشن کی ادائیگی سے بری الذمہ ہونے کی بنیاد نہیں بن سکتے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق بڑی خبر
عدالتی فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی سی ایل پنشنرز کو 90 دن کے اندر اندر پنشن کی ادائیگی کا باقاعدہ شیڈول مرتب کیا جائے اور پنشن کی نظرثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے، وی ایس ایس لینے والے ملازمین کو پنشن کا حق حاصل نہیں ہوگا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پنشن کی ادائیگی کا عمل شفاف اور منصفانہ ہونا چاہیے تاکہ متاثرہ پنشنرز کے جائز مطالبات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف ہزاروں سابقہ ملازمین کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ اداروں کی سماجی و مالی ذمے داریوں پر بھی ایک واضح عدالتی مؤقف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News