Advertisement

سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران وکلاء اور ججز کے درمیان مختلف نکات پر بحث ہوئی۔

سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص 500 ملین روپے منافع کما رہا ہے تو اس پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے لیکن اگر کوئی 5000 ملین کمائے تو اس پر صرف 4 فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

خالد جاوید نے کہا کہ فور سی (Section 4C) پر ٹیکس عائد ہوتا ہے لیکن شرح 10 فیصد کے بجائے 4 فیصد رکھی گئی، ٹیکس نافذ کرنے کی واحد وجہ یہ بتائی گئی کہ بزنس کمیونٹی زیادہ منافع کماتی ہے، کاروبار اور منافع کو الگ الگ ٹریٹ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں الگ چیزیں ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل کے حوالے سے نکتہ اٹھایا اور ریمارکس دیے کہ میں اپنے الفاظ واپس بھی لے سکتا ہوں۔

Advertisement

بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version