Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔

جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی جانب سے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ ایڈووکیٹ اور دیگر فریقین بھی موجود تھے۔

دورانِ سماعت چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست میں وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، نا تو رولز کو چیلنج کیا گیا اور نا ہی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ہوا، 25 مارچ کو کابینہ نے رولز میں ترمیم کی جس کے بعد چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے 64 امیدواروں نے مقابلہ کیا جن میں سے 24 نے کوالیفائی کیا، اہلیت کے معیار پر سختی سے عمل ہوا اور کوئی امیدوار عدالت نہیں آیا، آسامی مشتہر ہونے سے قبل وفاقی کابینہ نے رولز میں تبدیلی کی تھی، جس کی منظوری کے بعد تعیناتی عمل میں آئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے کی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version