Advertisement

پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پی ٹی آئی کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کو نو منتخب وزیراعلیٰ سے کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔

 پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پی ٹی آئی کی آرٹیکل 255 کے تحت آئینی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس عتیق شاہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اب بتائیں گورنر نے کیا کہا؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر نے کہا کہ وہ سرکاری دورہ پر کراچی میں ہیں، کل فلائٹ کے ذریعے واپس آئیں گے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ تو کیا وہ کل حلف لیں گے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل جواب دیا کہ  گورنر نے کہا کہ انہوں نے علی امین گنڈا پور کو طلب کیا ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ تو ایک اور معاملہ ہے، ہمیں بتائیں حلف لیں گے یا نہیں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل آکر معاملات کو قانونی طریقے سے دیکھیں گے۔

Advertisement

وکیل گورنر عامر جاوید نے اپنے مؤقف میں کہا کہ علی امین گنڈا پور کو طلب کرنے کے بعد وہ کراچی گئے، اب وہ واپس آئیں گے تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے استعفیٰ دینے سے ہی استعفیٰ ہو جاتا ہے، گورنر منظور کرتے ہیں یا نہیں، جس پر وکیل گورنر عامر جاوید نے کہا کہ اس وقت یہ کہنا کہ گورنر حلف نہیں لیں گے، قبل از وقت ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کل یہ ممکن ہوگا کہ گورنر حلف لینے کا فیصلہ کریں نہ کہ استعفیٰ ہوا ہے یا نہیں، علی امین نے تو اسمبلی فلور پر تصدیق کردی۔

وکیل گورنر عامر جاوید نے کہا کہ گورنر نہیں تھے تو وہ کوئی فیصلہ خود دیکھے بغیر نہیں کرسکتا۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دیا اور نئے وزیر اعلی کو ووٹ بھی دیا، یہ تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، گورنر کل کوئی اور راستہ اپنا کر معاملہ مؤخر کرسکتے ہیں۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کے پی کو حلف لینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ گورنر بدھ کے روز چار بجے حلف لیں۔

Advertisement

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا معاملہ گورنر کو بھیج دیا گیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا نو منتخب وزیر اعلیٰ سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لے، اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version