علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف تیسری بار ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر کے انہیں 22 اکتوبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
مزید پڑھیں: علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے اور ان کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔
مزید برآں عدالت نے راولپنڈی پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مالِ مقدمہ سمیت عدالت میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News