Advertisement

باپ نے بیٹی 500 روپے میں زیادتی کے لیے بیچ دی

قصور

 قصور میں ایک باپ نے اپنی 12 سالہ بیٹی کو بیٹی کو بیچ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق قصور میں پیر کو پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے اپنی ہی 12 سالہ بیٹی کو 500 روپے میں بیچ دیا۔

 قصور پولیس نے بچی کے فروخت کرنے والے معاملات پر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ پیر کہ روز ایک باپ نے اپنی بچی  500 روپے میں زیادتی کے لیے بیچ دی تھی۔

ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

12 سالہ بچی کی ماں نے دونوں ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی جس پر قصور پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے ایک شخص کو ان کے گھر بلایا تھا اور 500 روپے وصول کرنے کے بعد اسے اپنی 12 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے دی تھی۔

 اس نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ کام کرنے کے لیے گھر سے باہر تھی لیکن جب وہ گھر واپس آئی تو بیٹی نے سارا واقع ماں کو بتایا اور یہ بھی بتایا کہ جب یہ سب ہو گیا تو دونوں ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ واقع کے بعد پولیس متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لئے اسپتال لے گئی کیونکہ یہ عصمت دری کی کوشش تھی۔

 قصور پولیس نے بچی کو جنسی استحصال کے لئے خریدنے والے شخص اور بیچنے والے یعنی بچی کا باپ دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 اس سے قبل والد کو رقم ادا کرنے والے ملزم کے خلاف 2013 میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا مقدمے درج تھا لیکن ملزم فرار ہوگیا تھا اور گرفت میں نہیں آیا تھا۔

 واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 376 (عصمت دری کی) ، 371-A (جسم فروشی) ، 371-بی (جسم فروشی کے مقاصد کے لئے خریدنے والا شخص) کے تحت یہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version