بیوی سے ناراضگی پر درندہ صفت شوہر کی انتہائی گھناونی حرکت

زمین پھٹی نہ آسمان گرا ، درندے شوہر نے معمولی ناراضگی پر بیوی اور بچوں کو نہر میں پھینک دیا ۔
تفصیلات کے مطابقگوالیر ضلع میں بیوی سے ناراض شوہر نے بیوی اور معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ چیخ و پکار سن کر آس پاس کے کسانوں نے بیوی کو بچالیا لیکن وہ بچوں کو نکال نہیں پائے۔ موقع پر پہنچے غطہ خوروں نے نہر سے 2 بچوں کی لاش نکال لی ہے جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔ گاؤں والوں نے ملزم شوہر کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
کراہیا پولیس کے مطابق چینور تھانہ کے گرام بنوار کا رہنے والا پرمود کشواہا پیر کو اپنی بیوی پونم کشواہا کو لینے کوسا گاؤں میں واقع سسرال گیا تھا۔ شام کو واپسی پر بیوی اور بچوں کے ساتھ واپس اپنے گاؤں لوٹ رہا تھاکہ راستےمیں شوہراور بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔
تنازعہ اتنا بڑھا کہ بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ اس دوران پرمود نے پہلے اپنے تینوں بچوں 6 سال کی سمرن، 4 سال کے بیٹے پرشانت اور دیڑھ سال کی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔ اس کے بعد بیوی پونم کو بھی نہر پانی میں ڈبا کر مارنے کی کوشش کرنے لگا۔ اس دوران پونم کی چیخ وپکار سن کر نہر کے پاس رہنے والے کسان موقع پر پہنچے اور انہوں نے پونم کو چھڑایا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر کراہیا تھانہ پولیس اور غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچی ۔اور نہر میں پھینکے گئے تینوں بچوں کو نکالنے کیلئے 2 گھنٹے کی امدادی کاروائی کے بعد پرشانت اور ڈیڑھ سالہ بچی کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ 6 سال کی سمرن کی لاش اب تک نہیں مل سکی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News