Advertisement

شہر قائد میں دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا

شہر قائد میں دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے، یک بعد دو مختلف مقامات پر دہشتگردوں کی جانب سے رینجرز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلا حملہ گلستان جوہر میں رینجرز کی موبائل پر دہشتگردوں نے کریکر بم سے کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی اور رینجرز موبائل تباہ ہوگئی۔

دوسرا حملہ شاہ لطیف ٹاؤن میں کیا گیا جبکہ شاہ لطیف ٹاٶن میں پرارسرار دھماکے کے نتیجے میں بھی ایک اکرام نامی راہگیر زخمی ہوا ہے۔

اس حوالے سے بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ بم دیسی ساختہ ہینڈ کریکر تھا جس میں زیادہ بارود موجود نہیں تھا جبکہ دونوں مقامات پر حملے کیلۓ استعمال دیسی ساختہ کریکروں کے بارود اور ساخت میں مماثلت پاٸی گٸی ہے۔

تحقیقاتی وا تفتیشی اداروں نے کریکر حملوں میں قوم پرست گروپوں سے وابستہ عناصر کے ملوث ہونے پر شبہ ظاہر کردیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں بم دھماکے میں زخمی نوجوان محمد اکرم کا بیان سامنے آگیا ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ فیکٹری میں بھائی کو سامان دینے جارہا تھا، جونہی چڑھائی سے اترا  کوئی چیز زور دار دھماکے سے پھٹی تھیں۔

زخمی نے بتایا کہ میں کچھ فاصلے پر گرا تو رینجرز اہلکاروں نے آکر ریسکیو کیا اور میں نے رینجرز کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

زخمی کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکا ہوا قریب رینجرز کی چوکی ہے اور موبائل بھی کھڑی تھی اور گیند نما چیز میں جس میں باردو تھا جو کہ تھوڑی دیر میں دھماکے سے پھٹا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version