برطانیہ: خنجر کے وار کرکے قتل کرنیوالے ذہنی مریض ملزم کو عمرقید کی سزا

لندن کی عدالت نے برمنگھم میں خنجر سے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو 21 سال قید کی سزا سنادی۔
زیفنایا میکلوڈ نامی ذہنی مریض ملزم نے گزشتہ سال ستمبر میں بنا کسی وجہ اچانک حملہ کرکے ایک یونیورسٹی ملازم کو قتل کردیا تھا۔
برمنگھم کراؤن کورٹ کے جج نے 28 سالہ ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اسے عمرقید کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ فی الحال مجرم کو کڑی سیکیورٹی میں ذہنی امراض کے اسپتال میں رکھا جائے۔ جج نے اپنے ریمارکس میں مجرم کو عوام کیلیے انتہائی خطرناک قرار دیا۔
مجرم زیفنایا میکلوڈ نے اپنے اعترافی بیان میں 23 سالہ جیکب بلنگٹن کو قتل اور تین مزید افراد کو زخمی کرنے کا اقرار کیا تھا۔ مجرم کو 2012 میں پہلی بار شیزوفرینیا نامی ذہنی بیماری کی تشخیص کی گئی تھی۔
گرفتاری کے بعد مجرم زیفنایا نے ڈاکٹر کو بتایا تھا کہ وہ اگست 2020 سے کوکین، چرس اور شراب کا بڑی مقدار میں استعمال کر رہا تھا اور اُسے حملے کے بارے میں کچھ یاد نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

