سرگودھا میں بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر کا گلا کاٹ دیا، دونوں گرفتار

سرگودھا میں خاتون نے آشنا سے ملکر خاوند کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا میں تحصیل بھیرہ کے علاقہ وزیدی میں یہ واردات ہوئی جہاں خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو اغوا کیا اور پھر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گلا کاٹ دیا اور لاش جھاڑیوں میں چھپادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر مدثر 3 روز سے لاپتہ تھا، تلاش کیا تو لاش برآمد ہوئی جس کے بعد معاملہ سامنے آگیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
خاتون نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تنویر سے ناجائز تعلقات تھے، راستے سے ہٹانے کے لئے شوہر کو قتل کیا۔
ملزم تنویر نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ مدثر کو اغواء کے بعد فائر کر کے قتل کیا پھر چھری سے گردن کاٹی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

