Advertisement

شادی نہ کروانے کے مذاق پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کی جان لے لی

بھارت میں چھوٹے بھائی نہ شادی نہ کروانے کے مذاق پر بڑے بھائی کی جان لے لی ۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں نشے میں دھت دو بھائیوں کے درمیان معمولی سی بات پر بحث ہوئی اور کچھ ہی دیر میں دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بعد ازاں ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔

پولیس کے مطابق راج کوٹ کے ایک گاؤں کا نوجوان پاون جس کی عمر 22 سال ہے، اپنے غیر شادی شدہ چھوٹے بھائی کے ساتھ گھر کی سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا تھا اور دونوں نے شراپ پی رکھی تھی، اس دوران وہ اپنی زندگی اور گھریلو حالات سے متعلق باتیں کررہی تھے کہ اچانک ساون کی شادی کی بات نکل آئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے بڑے بھائی پاون نے کہا کہ مجھ سمیت ہر کا کوئی فرد بھی تیری شادی کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے اور ہم تیرے لیے لڑکی بھی نہیں ڈھونڈ رہے ہیں، تجھے کون اپنی لڑکی دے گا ، جس پر چھوٹے بھائی نے گالیاں دینا شروع کردیں تو بڑے بھائی کو بھی غصہ آگیا اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ساون نے قریب پڑی اینٹ اٹھاکر بڑے بھائی کو دے ماری جس سے وہ معمولی زخمی ہوا لیکن اس پر بھی اس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے کرکٹ بیٹ اٹھاکر پاون کو سر پر مارنا شروع کردیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

Advertisement

بعد ازاں وہ خود اپنے بھائی کو اسپتال لے کر گیا اور ڈاکٹرز کو کہا کہ زیادہ شراب پینے کی وجہ سے روڈ پر چلتے ہوئے خود پر قابو نہ رکھ سکا اور چلتی گاڑی سے ٹکرا گیا تاہم پاون دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم ساون کو حراست میں لے لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version